November 17, 2026

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

IMG-20260302-WA0134

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات جاری ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اور نگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات جاری ہے، جس میں وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور حکام وزارت اور دیگر شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کی دوسری میٹنگ آج دن ایک بجے ہو گی، آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں صوبائی ٹیکسوں پر بات چیت ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں صوبوں کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس اور اس سے حاصل ریونیو کا معاملہ زیر بحث آئے گا، صوبوں کے زرعی ٹیکس کے لائحہ عمل اور حاصل ریونیو کی تفصیلات پر بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم 7 ارب ڈالر کی قسط پر جائزہ مذاکرات کے لیے چند روز قبل پاکستان پہنچے تھے۔