November 17, 2026

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں

IMG-20260302-WA0133

پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں۔

منسوخی کے باعث متاثرہ افراد کو نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق منسوخی اسلام آباد میں سفارتخانے،کراچی اور لاہور کے قونصل خانوں پر لاگو ہوگی۔ منسوخی کے باعث متاثرہ افراد کو نئی تاریخ کے اعلان کا انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد،کراچی،لاہور میں امریکی ویزا اور قونصلر خدمات آج معطل ہیں۔