November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل میں ملک ابرارحسین پہوڑ

IMG-20260302-WA0112

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپور تھل میں ملک ابرارحسین پہوڑ ایڈووکیٹ صدر بارکی صدارت میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔جس میں ایران میں حالیہ واقعات کے نتیجے میں شہادت پانے والے معصوم بچوں، بچیوں اور
سید آیت اللہ علی حسینی خامنہ‌ای شہید سپریم لیڈر ایران کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
تعزیتی ریفرنس میں بار کے معزز اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر بار ملک ابرار حسین پہوڑ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری بار ملک عبد الرحیم ڈھوڈا ایڈووکیٹ اور سابق صدر بار ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع پوری انسانیت کا سانحہ ہے اور عالمی برادری کو اس پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔
اس موقع پر ملک عزیز حسین جاڑا ایڈووکیٹ، ملک مشتاق حسین بوڑانہ ایڈووکیٹ اور زین بابر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے بھی اظہار کیا اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شرکاء نے متفقہ طور پر ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔