November 17, 2026

بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے گزشتہ روز افغانستان بارڈر

IMG-20260302-WA0115

بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے گزشتہ روز افغانستان بارڈر پر پاک آرمی کے شہید جوان محمد قدیر بھٹی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ سید والا ڈگر شادا علاقہ تھانہ سراۓ مہاجر میں ادا کی گئی، جہاں علاقہ مکینوں، معززین، ضلعی انتظامیہ , سیاسی شخصیات اور سیکیورٹی اداروں کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی او بھکر نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بعد ازاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی، اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔