کراچی سے چلنے والی 4 ٹرینیں آج کے لیے منسوخ کردی گئیں ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافروں
کراچی سے چلنے والی 4 ٹرینیں آج کے لیے منسوخ کردی گئیں ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث ریلوے حکام نے کراچی سے روانہ ہونے والی 4 بڑی ٹرینوں کو آج کے لیے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، بولان میل اور قراقرم ایکسپریس شامل ہیں، کراچی ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ‘پاک بزنس ایکسپریس’ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ پاک بزنس ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے 2 گھنٹے تاخیر کے ساتھ آج شام 6 بجے کراچی سے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ، فیصل آباد سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ‘ملت ایکسپریس’ کے ذریعے متبادل سہولت فراہم کی جائے گی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو مکمل رقم کی واپسی یا اپنی سفر کی تاریخ تبدیل کروانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔