November 17, 2026

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔ سارا خان

IMG-20260302-WA0015

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔ سارا خان

آج تمام امت مسلمہ کیلئے غم اور افسوس کا دن ہے۔معروف بزنس وومن کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف بزنس وومن سارا خان نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ آج تمام امت مسلمہ کیلئے غم اور افسوس کا دن ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے معروف بزنس وومن سارا خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہے ، ہم ایران کے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تبارک و تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے۔ یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔