ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔میاں صدیق الوہاب
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔میاں صدیق الوہاب
ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میاں صدیق الوہاب نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ میاں صدیق الوہاب نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ نقصان ایران کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے جو قابل افسوس ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید آیت اللہ خامنہ ای کی درجات بلند فرمائیں۔امین