November 17, 2026

بہاول نگر جماعت اہل سنت پاکستان کا پاک فوج کے آپریشن ’غضبِ للحق‘ کی بھرپور حمایت کا

IMG-20260301-WA0248

بہاول نگر جماعت اہل سنت پاکستان کا پاک فوج کے آپریشن ’غضبِ للحق‘ کی بھرپور حمایت کا اعلان*صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی افغان نمک حرامی کے خلاف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بروقت فیصلے لائقِ تحسین ہیں: ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن بھاولپور

وی او

بہاول نگر گزشتہ جمعہ کے اجتماع میں پاک فوج کی کامیابی اور استحکامِ پاکستان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام* بھاولنگر جماعت اہل سنت اپنی روشن اور دیرینہ روایات کے مطابق پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی دفاع و استحکام کے لیے جاری آپریشن ’غضبِ للحق‘ کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔
​علامہ اشرفی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانوں کے ساتھ اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ نبھایا اور انہیں ہر مشکل گھڑی میں پناہ دی، لیکن انتہائی افسوسناک امر ہے کہ ان نمک حرام افغان شرپسند عناصر نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور ہماری سلامتی کو نقصان پہنچایا۔مولانااشرفی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن بھاولپور نے مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں، جب پوری قوم عبادت الٰہی میں مصروف ہے، افغان سر زمین سے پاکستان کی اہم تنصیبات، مساجد اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور شدید لمحہ فکریہ ہے۔
​اسی تناظر میں جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن بھاولپور کے ناظم اعلیٰ حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی نے کہا کہ پاک فوج کی مضبوطی، کامیابی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں مقتدیوں نے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ علامہ اشرفی نے آرمی چیف کے جرات مندانہ موقف اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت سخت کارروائی کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ علمائے اہل سنت نے واضح کیا ہے کہ وطنِ عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پوری قوم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ارضِ پاک کو فتنہ و فساد سے محفوظ رکھے اور ہماری افواج کو ہر محاذ پر فتح و نصرت عطا فرمائے۔