November 17, 2026

ایران کی خودمختار سرزمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔تابش توفیق

IMG-20260301-WA0244

ایران کی خودمختار سرزمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔تابش توفیق

پائیدار امن صرف مذاکرات، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما تابش توفیق نے ایران کی خود مختار سرزمین پر ہونے والے حملے کو بزدلانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بھی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ پالیسی اصولی مؤقف، خودمختاری کے احترام اور علاقائی امن کے فروغ پر مبنی ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔ اس لیے فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور بامعنی سفارتی مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی اشد ضرورت ہے۔
تابش توفیق نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ خطے میں ذمہ دارانہ اور متوازن کردار ادا کرے، اور خصوصاً افغانستان کی عبوری انتظامیہ کے ساتھ معاملات کو طاقت یا دباؤ کے بجائے سنجیدہ سفارتی اقدامات، بامقصد مذاکرات اور باہمی اعتماد سازی کے ذریعے حل کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہوتی؛ پائیدار امن صرف مذاکرات، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور یہی پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔