*ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو کیسے شـہیـد کیا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا تہلکہ خیز انکشاف*
*💥آپڈیٹ ایران*
*ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو کیسے شـہیـد کیا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا تہلکہ خیز انکشاف*
سی آئی اے کئی ماہ سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی جاسوسی کر رہی تھی۔ سی آئی اے کو انٹیلیجنس ملی کہ ہفتے کی صبح ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اعلی ایرانی عہدیداران کیساتھ اہم میٹنگ کرنے جا رہے ہیں ۔ سی آئی اے نے اپنی انٹیلیجنس جس میں خامنہ ای کی لوکیشن بارے اعلی درستگی پائی جاتی تھی اسرائیل سے شیئر کی۔ پہلے اسرائیل اور امریکہ کا ارادہ رات کے وقت حملے کا تھا لیکن ہفتے کی صبح میٹنگ کی اطلاع ملنے پر دونوں نے دن کے وقت حملے کا وقت ایڈجسٹ کر لیا۔ ایران بھی صبح کے وقت حملے کا نہیں سوچ رہا تھا۔ (ایران کو یہی غلط فہمی تھی کہ حملہ ہو گا تو رات میں ہو گا۔) سپریم لیڈر خامنہ ای کی صدارت میں صبح 9 بجے محمد پاکپور ( کمانڈر انچیف پاسدارن انقلاب )عزیز ناصر زادہ (وزیر دفاع) ایڈمرل علی شمخانی (سربراہ ملٹری کونسل )سید مجید موسوی ( کمانڈر پاسداران انقلاب اسلامی فضائی فورس) اورمحمد شیرازی (نائب انٹیلی جنس وزیر) کااجلاس طے تھا۔
ہفتے کی صبح 6 بجے چند امریکی جنگی جہاز تل ابیب سے نکلے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی جدید اور درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے لیس تھے ۔ طیاروں کے اُڑان بھرنے کے دو گھنٹے اور پانچ منٹ بعد، یعنی تہران کے وقت کے مطابق صبح تقریباً 9:40 پر سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایاگیا۔ حملے کے وقت ایرانی قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام کمپاؤنڈ کی ایک عمارت میں موجود تھے، جبکہ سپریم لیڈر خامنہ ای اس کے ساتھ ہی دوسری عمارت میں موجود تھے۔حملے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای موقع پر شـہیـد ہو گئے ۔ وہاں موجود ایرانی دفاعی نظام کے عہدیداران علی شمخانی، محمد پاکپور، عامر ناصر زادہ بھی شـہـید ہو گئے۔
امریکہ نے خامنہ ای کے ساتھ ساتھ دیگر ایرانی ملٹری کمانڈرزاور عہدیداروں کی لوکیشنز پربھی حملے کیے لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔
خوفناک بات یہ ہے کہ سی آئی اے کو اسی سورس نے خامنہ ای کی لوکیشن بتائی جس کی ریکی پراس نے جون میں اعلیٰ ایرانی شخصیات کونشانہ بنایاتھا۔ وہ جاسوس چھ ماہ بعد بھی ایرانی حکومت کا حصہ ہے لیکن ایرانی انٹیلجنس اس کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔
یہ واقعہ امریکی بدمعاشی کے ساتھ ایرانی انٹیلیجنس ناکامی کابھی منہ بولتا ثبوت ہے۔