ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں تمام پاکستانی ہمسایہ ملک پرہونےوالی جارحیت پررنجیدہ ہیں.
ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں تمام پاکستانی ہمسایہ ملک پرہونےوالی جارحیت پررنجیدہ ہیں.
محمدحسنین شیخ.
میلسی(محمدمختارسولگی) ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں تمام پاکستانی ہمسایہ ملک پرہونےوالی جارحیت پررنجیدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرتحصیل پریس کلب میلسی محمدحسنین شیخ نے ایران پر ہونےوالے امریکی واسرائیلی حملےمیں ایرانی شہریوں اوراعلیٰ ایرانی قیادت کی شہادتوں پراپنے بیان میں کیا۔ ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ایسے میں اگر ہم اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں کو فائدہ دے گا۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچیں۔
قومی اتحاد اور استحکام ہی اس وقت پاکستان اور عالم اسلام کی طاقت ہے محبت امن بھائی چارے کی فضاکو برقرار رکھناہوگا سوشل میڈیا کا استعمال میں بھی اخلاقیات کادامن ناچھوڑیں تمام تر توانائیاں اپنے ملک میں ہم آہنگی اور امن کےلئے صرف کریں کسی بھی قسم کےپراپیگنڈہ سے اجتناب کیاجائے.