جنڈانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل پروفیسر رانا سمیر خلیل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔
جنڈانوالہ (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل پروفیسر رانا سمیر خلیل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔ عوامی ،سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداورنیک خواہشات کااظہار۔معروف ماہرِ تعلیم اور علمی و سماجی شخصیت پروفیسر رانا سمیر خلیل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ وہ حرمین شریفین میں ان دنوں خوش قیام ہیں۔
پروفیسر رانا سمیر خلیل نے اپنے قیام کے دوران بیت اللہ شریف میں نوافل کی ادائیگی کی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔
عمرہ کی ادائیگی پر انہیں پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک ، پروفیسر محمد ندیم ، پروفیسر تنویر عباس، پروفیسر ملک نواب دین اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔ پروفیسر رانا سمیر خلیل کا کہنا ہےکہ عمرہ کی سعادت زندگی کا ایک یادگار اور روح پرور لمحہ ہے، جس سے انسان کو روحانی سکون اور نئی توانائی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں گزارے گئے لمحات ہمیشہ ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ رہیں گے اور وہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو بار بار اپنی مقدس سرزمین کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین