November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک

IMG-20260301-WA0172

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف جسمانی و ذہنی نشوونما ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں برداشت، نظم و ضبط اور باہمی احترام جیسی اقدار بھی پروان چڑھتی ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے
انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے سازگار مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف سطحوں پر سپورٹس گالاز، کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ تقریری و تحریری نشستوں، مشاعروں اور ادبی مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو منفی رجحانات سے دور رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ والدین، اساتذہ اور سماجی شخصیات کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کی رہنمائی کریں اور انہیں کھیلوں کے میدانوں اور علمی محفلوں کی طرف لائیں تاکہ ایک متوازن اور باصلاحیت معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز کے پلیٹ فارم سے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جو نوجوانوں میں خوداعتمادی، قیادت کی صلاحیت اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع خوشاب کو کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک نمایاں مقام دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔