November 17, 2026

*ڈی چوک کی جانب بڑھتے مظاہرین پر راستے میں شیلنگ، صورتحال کشیدہ*

Screenshot_2026-02-28_190008

*ڈی چوک کی جانب بڑھتے مظاہرین پر راستے میں شیلنگ، صورتحال کشیدہ*
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ایران کے حق میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کو ڈی چوک پہنچنے سے قبل ہی مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی ریلی ابھی ڈی چوک نہیں پہنچی تھی کہ راستے میں ہی پولیس نے پیش قدمی روکنے کے لیے شیلنگ شروع کر دی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ پرامن طور پر ڈی چوک کی جانب جا رہے تھے تاہم انہیں مختلف ناکوں پر روکا گیا اور منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس سے خواتین اور بزرگ افراد سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے۔ شیلنگ کے باعث بعض علاقوں میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون کی طرف کسی بھی قسم کی پیش قدمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہجوم کو آگے بڑھنے سے روکنا ضروری تھا۔ پولیس کے مطابق قانون و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور مظاہرین مختلف مقامات پر موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے