سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت اجلاس
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع سرگودھا کے سات تھانوں کی حدود میں تبدیلی کے لئے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی تجویز پر تھانہ ساجد شہید ،سیٹلائٹ ٹاؤن، اربن ایریا ، فیکٹری ایریا ،جھال چکیاں ، کوٹمومن اور تھانہ میلہ کی حدود میں ضروری تبدیلی کی سفارشات مرتب کرنے کی منظوری دی گئی۔ آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کہا تھانوں کی حدود میں تبدیلی عوام کی سہولت اور تھانہ کے کرائم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جارہی ہیں جس سے ان تھانوں کی پولیسنگ میں مزید بہتری آئیگی۔