ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جشنِ بہاراں و پھول نمائش چک 66/4R، ہارون آباد چک 66/4R ہارون آباد میں منعقدہ جشنِ بہاراں اور پھول نمائش
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جشنِ بہاراں و پھول نمائش چک 66/4R، ہارون آباد چک 66/4R ہارون آباد میں منعقدہ جشنِ بہاراں اور پھول نمائش کی پُروقار تقریب ہوئی۔ سرسبز کھیتوں اور خوبصورت دیہی ماحول میں منعقد یہ تقریب ہماری زرعی ثقافت، کسان محنت اور دیہی ہم آہنگی کی عکاس تھی۔بطور مرکزی کوآرڈینیٹر، کسان تحریک پاکستان اس خوبصورت اجتماع میں معزز دوست امیدوار صوبائی اسمبلی کاشف ثناء (وائیٹل گروپ)، حاجی فیض رسول گورایہ (تحصیل صدر ہارون آباد) باو ساجد۔ سب انجینئر۔چوہدری ہارون الرشید۔طاہر توگیروی اور دیگر معززین شامل تھے۔
تقریب کی خاص بات وائیٹل گروپ کی جانب سے منتظمین میں سے ایک خوش نصیب فرد کو عمرہ کرانے کا اعلان تھا، جو ایک قابلِ تحسین اور بابرکت اقدام ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیکی کو قبول فرمائے اور سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ایسے پروگرام دیہی معیشت کو تقویت دینے، کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور باہمی اتحاد کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔