ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔اکرام الدین
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس۔اکرام الدین
ایرانی عوام اور عالم اسلام ایک بہترین سپریم لیڈر سے محروم ہو گئے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حملے کے بعد ایران میں 7 روزہ عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ان کی بیٹی، داماد اور پوتا/بہو سمیت دیگر قریبی اہل خانہ بھی شہید ہوئے ہیں۔ ہفتے کی صبح شروع ہونے والے فضائی و بحری حملوں میں ایران کے متعدد سرکاری و فوجی اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔حملے کے دوران آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر کمپاؤنڈ میں تھے، جہاں ان کی شہادت کی اطلاع دی گئی ۔آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، اور وہ آیت اللہ خمینی کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔ ان کی شہادت مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سیاسی منظرنامے میں ایک نہایت سنگین تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور عالم اسلام ایک بہادر سپریم لیڈر سے محروم ہو گئے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔