سکھر(بیورورپورٹ)سول ڈیفنس کا عالمی دن ہر سال یکم مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد
سکھر(بیورورپورٹ)سول ڈیفنس کا عالمی دن ہر سال یکم مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام میں ہنگامی حالات، قدرتی آفات، حادثات اور جنگی خطرات کے دوران جان و مال کے تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں سول ڈیفنس سکھر کے زیرِ اہتمام اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس سکھر میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر فار انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز، سینٹر برائے جسمانی معذوری اور بحالی مرکز برائے سماعت سے محروم بچوں کے طلبہ و طالبات کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے اسپشل طلباء وطالبات سمیت ٹیچرز اور اسٹاف کو فائیر سیفٹی، ریسکیو، فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی بنیادی تربیت انتہائی آسان اور منفرد انداز میں فراہم کی۔محفوظ سکھر کے قیام کے لیے سول ڈیفنس کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں۔ورکشاپ کے انعقاد میں ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر امیر الدین عباسی جبکہ سینٹرز کے پرنسپلز وحید احمد آغا، زاہد حسین سومرو اور محمد ریاض آرائیں نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر عبد القدوس میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کے عالمی دن کی بنیاد انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن (ICDO) نے شہری دفاع کے نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے رکھی۔ سول ڈیفنس کے تحت شہریوں کو فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی، ریسکیو اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی تربیت دی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ سیلاب، زلزلے، آتشزدگی اور دیگر حادثات میں اضافے کے پیشِ نظر تربیت یافتہ رضاکار معاشرے کے لیے مضبوط سہارا ثابت ہوتے ہیں، جبکہ یہ دن اس امر کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ محفوظ معاشرہ باشعور اور تربیت یافتہ شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔اخر تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور فائیر ایکسٹنگوشر کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رئیس احمد ابڑو،غلام رسول گل مھر،پوسٹ وارڈن ڈاکٹر رضوانہ میمن،محمد اصف،لالا عمران میرانی،فیاض احمد،ریاض احمد صدیقی،ادریس کھوسو و دیگر موجود تھے۔