November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر

IMG-20260301-WA0088

سکھر(بیورورپورٹ)افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر ن لیگی رہنما خورشید میرانی کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش،پاک فضائیہ کے کامیاب حملوں پر قوم کو مبارکباد، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر، وطن عزیز کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گےخورشید میرانی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر و سکھر اسمال ٹریڈرز کے سنیئر نائب صدر خورشید احمد میرانی نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر پاکستان دشمن عناصر کے خلاف افواج پاکستان کے غضب اللحق آپریشن پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی ہر سازش اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور آئندہ بھی دیا جاتا رہے گا۔خورشید احمد میرانی نے پاک فضائیہ کی جانب سے کامیاب کارروائیوں پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی پوری قوم کو فخر ہے سیکورٹی اداروں کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سلامتی کے لیے دی جانے والی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر خطے میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر قوم کے اتحاد اور افواج کے عزم کے سامنے ان کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک کی سلامتی کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کا حوصلہ بلند رکھیں کیونکہ مضبوط قوم ہی مضبوط دفاع کی ضمانت ہوتی ہے۔