سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف سٹی سکھر کے عہدے داروں کا چناﺅ ، جنید قریشی صدر
سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف سٹی سکھر کے عہدے داروں کا چناﺅ ، جنید قریشی صدر عبدالمجیب انصاری سیکریٹری مقرر، نوٹیفیکیشن جاری ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کا سٹی عہدے داروں کیلئے چناﺅ اجلاس گذشتہ روز انصاف ہاﺅس ملٹری روڈ سکھر میں منعقد ہوا اور صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر گوہر خان کھوسو اور علی تقی شاہ جنرل سیکریٹری ضلع سکھر کی مشاورت کے بعد سکھر سٹی کے لیے جنید قریشی صدر،محمد عظیم مالکانی سینئر نائب صدر،عبدالموئز کمبو ہ نائب صدر،انجم میمن نائب صدر،عبدالمجیب انصاری جنرل سیکریٹری،عبدالباسط کمبوہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمیر انصاری ڈپٹی جنرل سیکریٹری، جاوید کھوکھرجوائنٹ سیکریٹری ،فراز انصاری جوائنٹ سیکریٹری ،شیرام میمن انفارمیشن سیکریٹری،منٹھار علی چوہان ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ،عبید مغل فنانس سیکریٹری کے عہدے پر انتخاب عمل میں لاتے ہوئے منتخب عہدے داروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ، اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر گوہر خان کھوسو اور علی تقی شاہ جنرل سیکریٹری ضلع سکھرسمیت دیگر رہنماﺅں میں طارق کمبوہ،گل فرحان مہر،عمیر راجپوت نعمان شیخ ،آغا نوید کاکڑ،اسد راجپوت موجود تھے، صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر گوہر خان کھوسوو دیگر نے پی ٹی آئی سٹی کیلئے منتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے دار پارٹی مشن کو گھر گھر پہنچنے سمیت عوامی حقوق کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے دوسری جانب نومنتخب عہدے داروں نے شرکاءکو یقین دلایا کہ جو اعتماد پارٹی قائدین نے ہم پر کیا ہے ا س پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور پارٹی مشن کو عام کرنے کیلئے دن رات محنت کرینگے ۔