November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)امن و امان کی بحالی سمیت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر پولیس کی

IMG-20260301-WA0082

سکھر(بیورورپورٹ)امن و امان کی بحالی سمیت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کے کمانڈر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر شہریوں کو تحفظ فراہمی کیلئے یقین دہانی اور شہر میں امن و امان کی بحالی سمیت ملک میں جاری پاک افغان کشیدگی کے پیش نظر اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ، فلیگ مارچ کے دوران(ون فائیو ) ایگل اسکواڈ ٹیم کے اہلکاروں نے انچارج کی نگرانی میں موبائل اور موٹر سائیکلوں پر شہر کے مختلف علاقوں ، شاہراﺅں و سڑکوں کا گشت کیا اور شہریوں کو ایگل اسکواڈ کی جانب سے بھرپور تحفظ فراہمی کی یقینی بنانے سمیت شہر میں امن کے قیام کیلئے اظہار کیا گیا ، دوسری جانب سکھر پولیس کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری پاک افغان کشیدگی کے پیش نظر ، سکھر ضلع میں امن و امان کی بحالی سمیت جرائم کے خاتمے کیلئے ایس ایس پی اظہر خان مغل کی ہدایت پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف سکھر پولیس کی جانب سے سخت کاروائی کی جارہی ہے تاجروں اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، جرائم کا خاتمہ سکھر پولیس اولین ترجیح ہے۔