عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے رمضان
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان
اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے رمضان المبارک کے 10 روزہ پر بھی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے۔ اسسٹنٹ کمشنر کنری نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کو نافذ کرنے کے لیے سبزی اور پھل فروشوں کے احاطے اور دکانوں پر چھاپے مارے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی ایشین کنفیکشنری کی دکانوں سے سامان ضبط کیا گیا اور کچھ اشیاء موقع پر ہی جلا دی گئیں۔
کنری میں کھانے پینے کی اشیاء سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے کہا کہ کنری میں قیمتوں میں اضافے اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور گرفتاریاں کرکے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔