November 17, 2026

نجی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ایس پی اوز کی مکمل پابندی کی جائے ۔ سی ای او ایجوکیشن وھاڑی ناصر عزیز چوہدری

Screenshot_2026-02-28_190008

نجی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ایس پی اوز کی مکمل پابندی کی جائے ۔ سی ای او ایجوکیشن وھاڑی ناصر عزیز چوہدری
پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کرام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی ای او ایجوکیشن وھاڑی مہر محمد جاوید
وھاڑی بیو رو چیف سی ای او ایجوکیشن وھاڑی آفس میں تحصیل بورے والا، تحصیل وھاڑی، اور تحصیل میلسی کے پرائیویٹ سکولز اونرز،یونین نمائندگان کے ساتھ سی ای او ایجوکیشن وھاڑی ناصر عزیز چوہدری نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔
میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن وھاڑی ناصر عزیز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ایس پی اوز کی مکمل پابندی کی جائے۔ اور سیوریج ایشوز کو متعلقہ محکموں کے توسط سے حل کروایا جائے۔ غیر رجسٹرڈ اداروں کی فوری رجسٹریشن کروائی جائے۔ سکولز مالکان پیپرس ویب پر اپنے اضافی اپلیکیشنز کو فوری کلوزڈ کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کو حفاظتی اقدامات کی تربیتی ورکشاپ کروائی جائے۔ اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن وھاڑی مہر محمد جاوید نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی ھدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ اور انتظامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ میٹنگ میں فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب ضلع وھاڑی کی نمائندگی تحصیلی صدر ڈاکٹر محمد شریف وٹو اور تحصیلی جنرل سیکرٹری میاں زاہد نظامی رونگھہ اور نیاز حسین نے کی۔