November 28, 2026

*قرض پروگرام کی چوتھی قسط کیلئے جائزہ مذاکرات، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا*

IMG-20260228-WA0232

*قرض پروگرام کی چوتھی قسط کیلئے جائزہ مذاکرات، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا*

کراچی میں آئی ایم ایف کا وفد اسٹیٹ بینک کے دورے پر پہنچ گیا جہاں ان کی حکام سے ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماہرین آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو جولائی تا جنوری معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان بیشتر اہداف حاصل کرچکا، نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے پاکستان کواسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے اور 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے: ذرائع