جیکب آباد (نامه نگار) اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی جانب سے ایک بند ہوٹل پر کی گئی کارروائی تنازع کا
جیکب آباد (نامه نگار) اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی جانب سے ایک بند ہوٹل پر کی گئی کارروائی تنازع کا باعث بن گئی۔ کارروائی کے دوران ایک صحافی کوریج کے لیے موقع پر موجود تھا، جس نے اسسٹنٹ کمشنر سے سوال کیا کہ سہ پہر تین بجے کس نوعیت کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق سوال پوچھنے پر اسسٹنٹ کمشنر برہم ہو گئے اور مبینہ طور پر صحافی سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی صحافی اسرار علی چانڈیو کو گرفتار کرنے اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں واقعے کے بعد صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے صحافیوں نے ڈی سی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے تبادلے سمیت مبینہ بدتمیزی کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔