32

زبردستی شوبز چھوڑنے پر مجبور کیاگیا: شوبزکو خیرباد کہنے کی وجہ میرے شوہر طارق میرنہیں تھے

زبردستی شوبز چھوڑنے پر مجبور کیاگیا: شوبزکو خیرباد کہنے کی وجہ میرے شوہر طارق میرنہیں تھے بلکہ اس کی کچھ اوروجوہات تھیں۔ یہاں کاماحول بہت خراب ہورہا تھا۔ کبھی علاقے کا کوئی با اثر بندہ تو کبھی با اثر پولیس والا میرے گھرکے باہر پہنچ جاتا توکبھی کوئی فیکٹری کا مالک۔ ایک مرتبہ ماضی کی خوبرو فلمی اداکارہ “سونیا خان” نے ایکسپریس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ شوبز چھوڑنے کی وجوہات کیا تھیں ؟اس وقت کی صورتحال نے مجھے بہت پریشان کیا اورمیں نے شوبزکوچھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میں جب ناروے گئی تووہاں پرپہلے دس برس تنہائی میں گزرے اس دوران کوئی بچہ بھی نہ تھا جس کی وجہ سے میں بس گھرکی تزئین وآرائش کرکے ہی وقت گزارتی تھی۔ میں یہ جانتی ہوں کہ اگرمیری شادی نہ ہوتی تو میں شاید اداکاری چھوڑکرپروڈکشن کی طرف ضرورآتی۔ ویسے تواداکاری کبھی بھی میرا شوق نہیں تھا۔ اس لئے مجھے کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں اداکاری کے بغیرنہیں رہ سکتی۔ لیکن اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اگر مجھے کوئی بہتر کہانی پربننے والی آرٹ فلم میں کام کرنے کی آفرہوتوضرورکام کرونگی۔ اب میرے بچے بڑے ہوچکے ہیں اور شوہر کی طرف سے بھی کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ بچوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔ ان کو اجازت ہے کہ وہ اپنی مرضی کا پروفیشن منتخب کر سکتے ہیں۔ میری ایک بیٹی بہت ٹیلنٹڈ ہے اوروہ پاپ سنگربننا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناروے میں فلاحی کاموں کے علاوہ ڈریس اورجیولری ڈیزائن کررہی ہوں اوراس کیساتھ ساتھ ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کی لانچنگ کیلئے پاکستان آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں