November 17, 2026

پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی۔بلاول بھٹو

IMG-20260227-WA0133

پاک فوج نے ایک بار پھر خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کردی۔بلاول بھٹو

افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے۔چیئرمین پیپلزپارٹی

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کیا جائے۔ افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردbعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملے کے رد عمل میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔