November 17, 2026

رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ اکرام الدین

IMG-20260227-WA0136

رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ اکرام الدین

افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے افغانستان کی جانب سے دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے اور افغانستان بھارت کی ایما پر پاکستان کےخلاف دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے یہ بھی کہا کہ رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے، لیکن پاک افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے، پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نا سمجھا جائے۔واضح رہے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 27 افغان چوکیاں بھی مکمل تباہ کر دی گئیں۔