November 17, 2026

بہاولنگر۔۔۔۔۔۔۔۔میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 14 لاکھ روپے مالیت کا 400 کلو ملاوٹی دیسی گھی اور 300 کلو

Screenshot_2026-02-26_185518

بہاولنگر۔۔۔۔۔۔۔۔میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 14 لاکھ روپے مالیت کا 400 کلو ملاوٹی دیسی گھی اور 300 کلو مرچیں تلف کر دی، مختلف کارروائیوں کے دوران 3 مقدمات درج جبکہ 2 فوڈ مالکان کو 2 لاکھ 60 ہزارروپے کے جرمانے بھی کیے گۓ۔ کارروائیاں ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں بہاولنگر اور فورٹ عباس کے علاقوں میں کی گئی۔
ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ماہ مقدس میں شہریوں تک محفوظ خوراک پہچانے کےلیے فوڈ ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر بہاولنگر اور فورٹ عباس کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا دیسی گھی، ملاوٹی مرچیں اور بیسن تلف کر دیا جو ماہ رمضان میں شہریوں کو فروخت کیا جانا تھا۔ فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں 1یونٹ کی پروڈکشن بند کرنے کے علاوہ 3 ایف آئی آرز اور 2 فوڈ مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ماہ رمضان میں شہریوں کو معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔