ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ ڈاکو اظہر عرف اظہری کو
ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ ڈاکو اظہر عرف اظہری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزم ہاؤسنگ کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھا اور پولیس ریکارڈ پر بھی موجود تھا۔
ہارون آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سی سی ڈی پولیس کی مؤثر کارروائی جاری ہے۔ تازہ آپریشن کے دوران پولیس نے مشہور زمانہ ڈاکو اظہر عرف اظہری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ہاؤسنگ کالونی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا اور پولیس ریکارڈ پر بھی شامل تھا۔ اطلاعات تھیں کہ وہ ہیڈ سیون آر روڈ پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک اور واردات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سی سی ڈی ٹیم نے بروقت ناکہ بندی کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب جاری رکھا۔ فرار کے دوران ملزمان سیم نالہ کے پل سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں اظہر عرف اظہری زخمی ہو گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اہلِ علاقہ نے کامیاب کارروائی پر سی سی ڈی پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے امن و امان کے قیام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔