November 17, 2026

ہارون آباد ۔۔۔۔)افغان جارحیت پاکستانی سلامتی کو چیلنج اور پاکستان کے خلاف گہری سازش افغان سر زمین کا پاکستان کے خلاف استعمال نا قابل معافی جرم

IMG-20260227-WA0112

ہارون آباد ۔۔۔۔)افغان جارحیت پاکستانی سلامتی کو چیلنج اور پاکستان کے خلاف گہری سازش افغان سر زمین کا پاکستان کے خلاف استعمال نا قابل معافی جرم ہے جس کے افغان طالبان کو بھیانک نتائج بھگتنا پڑیں گے پاکستانی قوم اور افغانی عوام کے برادرانہ رشتے قائم ہیں دونوں ممالک کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں مگر بدقسمتی سے انتہا پسندانہ سوچ دہشت گردانہ ذہنیت کہ حامل فتنہ خوارج کے لیڈران جو صرف ناجائز ذرائع سے اپنے اثاثوں میں اضافے کے لیے پورے خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کی کٹھ پتلی کے طور پر پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کے خلاف پاکستانی مسلع افواج کی فیصلہ کن جوابی کاروائی نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے سینیئر صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا ہم کہیں باہر سے نہیں آئے ہمارا تعلق یہیں سے ہے اور ہم ان شر پسند عناصر کی گیدڑ بمکیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں جن ممالک کو شکست دینے کی یہ جھوٹی تاویلیں پیش کرتے ہیں اس وقت ان کی فرنٹ لائن پر کون تھا اور کس نے ان ممالک کو شکست دی ان کو پوری طرح پتہ ہے اب وقت اگیا ہے کہ ان شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے دہشت گردوں کے ٹھکانوں ان کی تربیت گاہوں اور کمین گاہوں کو نیست و نابود کر دیا جائے اور ان پر ایسی کاری ضرب لگائی جائے کہ ان کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہ مل سکے پاکستان ایک ذمہ دار خود مختار ایٹمی طاقت ہے جو ہر طرح کے جنگی ساز و سامان سے پوری طرح لیس ہے اور ہم نے یہ اسلحہ شب برات پر چلانے کے لیے نہیں بلکہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے تیار کیا ہےافغان جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی موثر جامع قابل عمل اور فتنہ خوارج کے ٹھکانوں کو تباہ و برباد کرنے کی شاندار کاروائی پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے رات کی تاریکی میں پاکستانی قوم کی طرف سے پاک فوج کے حق میں شاندار ریلیاں پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید طاقتور بنائیں گی ہماری فوج نے ہمیشہ مشرقی سرحدوں اور مغربی سرحدوں کے دفاع کے لیے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس طرح ہندوستان کو دھول چٹائی تھی ہندوستانی ایما پر پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے افغان دہشت گردوں کی بھی ایسی ہی طبیعت سازی کریں گے