ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)روزے کا مقصد رب کی نافرمانیاں اور گناہ کرنا چھوڑ کر اپنے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)روزے کا مقصد رب کی نافرمانیاں اور گناہ کرنا چھوڑ کر اپنے روزے کی بھوک،پیاس اور محرومیوں کو محسوس کر کے معاشرے کے محروم و مجبور لوگوں کی محرومیوں کو محسوس کر کے انکی داد رسی کرنا ہے نائب صدر جے آئی یوتھ جماعت اسلامی بہاولنگر پاکستان تفصیلات کے مطابق نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹر عارف رضا ملک نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روزے کی بھوک اور پیاس کا اصل مقصد اور محور تو یہ کہ ذاتی طور پر ہمارے اندر معاشرے میں ہمارے اردگرد بسنے والے سفید پوش محروم اور مجبور لوگوں اور حقدار بیواؤں یتیموں اور مسکینوں کی سالہا سال کی بھوک اور پیاس کی محرومی کو اور انکی جائز اور لازمی ضرورتوں کو محسوس کر کے انکی داد رسی کرنا ہے اور اس بابرکت مہینے کا اصل سبق اور مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اجتماعی اور انفرادی طور اس مہینے میں اپنے رب کو منانے اور اپنے گزشتہ گناہ بخشوانے کے لئیے زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور اپنے رحم ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کی صفات کو پیدا کر کے اپنے رب کریم کی رضامندی حاصل کرنے والے بہترین بندے بن جائیں