اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں
اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں
“شناخت سے ذمہ داری” کے موضوع پر آگہی سیشن کا انعقاد
کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے آگہی سیشن سے خصوصی خطاب کیا
سکھر(بیورورپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی روہڑی-سکھر میں “شناخت سے ذمہ داری” کے موضوع پر منعقدہ آگہی سیشن میں طالبات سے خطاب کیا، تقریب کا انعقاد طالبات میں خود شناسی اور سماجی ذمہ داریوں کے فروغ کے لیے کیا گیا۔اپنے خطاب میں کمشنر عابد سلیم قریشی نے کہا کہ شناخت صرف ایک دستاویزی حیثیت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو انسان کو معاشرے کے ساتھ جوڑتی ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم کی اہمیت و افادیت سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور انہیں ہر میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔کمشنر نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تعلیم ناگزیر ہیں۔ انہوں نے طالبات کو عملی زندگی کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق قیمتی مشورے بھی دیے۔تقریب میں یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار عبدالسلام چانڈیو اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ آخر میں کمشنر سکھر نے طالبات کے سوالات کے جوابات دیے اور ان کی علمی دلچسپیوں کو سراہا۔