November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)مکی شاہ ٹاﺅن یونین کمیٹی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین ذاکر

IMG-20260227-WA0109

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)مکی شاہ ٹاﺅن یونین کمیٹی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین ذاکر بندھانی سے بلدیہ اعلیٰ سکھر کے ان فوکل پرسن اویس چنہ اور سینٹری انسپکٹر خالد غوری نے ملاقات کی اور یوسی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب مسائل سمیت ڈیسرٹینگ سمیت دیگر معمالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر یوسی فوکل پرسن آصف خان بھی موجود تھے ، اس موقع پر یونین کمیٹی 9نیو گوٹھ کے چیئرمین ذاکر بندھانی نے ان فوکل پرسن اویس چنہ کو بتایا کہ یوسی کے محلوں اور گلیوں میں نکاسی آب کا سسٹم ابتک درست نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ان فوکل پرسن اویس چنہ نے یوسی چیئرمین ذاکر بندھانی کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ یوسی 9کے مسائل فی الفور حل کئے جائینگے اور متعلقہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیداروں کو ہدایات دی جائیگی کہ وہ اپنا کام عید سے قبل مکمل کریں اور عید کے بعد نیو گوٹھ روڈ کے نالوں کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائیگا ۔