November 17, 2026

ٹھٹہ (رپورٹ) عبد العزیز شیخ ایوانِ صحافت کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ اکرم

IMG-20260227-WA0103

ٹھٹہ (رپورٹ)
عبد العزیز شیخ
ایوانِ صحافت کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ اکرم خاصخیلی نے سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے خلاف نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے بیانات انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں، جو صوبے کے عوام کی دل آزاری اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات عوام کے جذبات سے کھیلنے اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش ہیں، جو کسی بھی ذمہ دار آئینی عہدے پر فائز شخصیت کو زیب نہیں دیتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت فوری نوٹس لے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بصورتِ دیگر پوری سندھ سراپا احتجاج بن جائےگی.ایڈوکیٹ اکرم خاصخیلی نے صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم پاکستان سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو گورنر کے عہدے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور قومی یکجہتی محفوظ رہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پر لازم ہے کہ وہ عوامی احساسات کا تحفظ کرے اور ایسے معاملات پر واضح اور بروقت کارروائی کرے، تاکہ ملک میں ہم آہنگی، باہمی احترام اور آئینی وقار برقرار رہ سکے۔