November 17, 2026

*کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم،نیفے میں پستول چلنے سے زخمی*

IMG-20260227-WA0101

*کمسن بچی سے زیادتی کا ملزم،نیفے میں پستول چلنے سے زخمی*

میلسی (محمدمختارسولگی) گزشتہ روز 124 ڈبلیو بی کے رہاٸیشی عمر ولد لیاقت نے ایک سات سالہ بچی سے زیادتی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے ملزم کے خلاف مقدمہ165/26 درج کرکے کارواٸی شروع کردی ۔ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے ایس ایچ او اشرف ظہور کی سربراہی میں کم سن بچی سے زیادتی کےملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس کو دیکھ کر گرفتاری سے بچنے کے لئے کھیتوں میں کھال کی پٹری پر دوڑ لگا دی۔ پولیس نے تعاقب کیا، ملزم کچھ فاصلے پر پٹری سے لڑ کھڑا کر گر گیا۔ اس دوران فائر کی آواز سنائی دی۔ پولیس نے پاس جا کر دیکھا تو ملزم زخمی حالت میں کراہ رہا تھا۔ ملزم کے نیفے میں 30 بور پسٹل اڑسہ ہوا تھا جو ملزم کے گرنیکی وجہ سےچل گیا، جسکی وجہ سے ملزم کا اعضاء مخصوصہ اور دائیاں پٹ زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ ملزم سے برآمد ہونے والے پسٹل کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔