بہاولنگر ()کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا رمضان نگہبان بازار اور ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ
بہاولنگر ()کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا رمضان نگہبان بازار اور ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ
بہاولپور: کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے رمضان نگہبان بازار اور ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال کا موقع پر تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بازار میں صفائی، انتظامات اور قیمتوں کی نگرانی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈاکٹر عامر رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بازار اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، اور سہولیات کی تفصیلات فراہم کیں۔
کمشنر نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاونگر، متعلقہ محکوم کے افسران، اور مجسٹریٹس کے اقدامات کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری سہولیات اور مناسب ریٹ پر اشیاء فراہم کی جائیں۔ بازار میں سبزی، فروٹ، گوشت اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا جبکہ ہسپتال میں صفائی، دوائیوں کی دستیابی اور مریضوں کے لیے سہولتوں کی نگرانی کی گئی۔
کمشنر نے زور دیا کہ شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت یقینی بنائی جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔