November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کا مخدوش قرار دیے گئے

IMG-20260226-WA0207

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کا مخدوش قرار دیے گئے شان پلازہ کا دورہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر محمد سالم زرداری اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مصروف کاروباری مرکز میں واقع مخدوش عمارت شان پلازہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، چیف آفیسر ضلع کونسل غلام رضا زرداری، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ کے علاؤہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو تکنیکی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ عمارت کی بنیادوں، ستونوں اور بالائی ڈھانچے میں نمایاں دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ حفاظتی تقاضے بھی پورے نہیں ہو رہے، جس کے باعث عمارت کو عوام کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شان پلازہ کو مکمل طور پر خالی کرانا ضروری ہے کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ موجودہ مخدوش ڈھانچے کو تکنیکی رپورٹ کی روشنی میں منہدم کرکے شان پلازہ کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی۔ نئی عمارت کی تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول قوانین اور جدید انجینئرنگ معیارات کے مطابق ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نئی تعمیر میں جدید فائر سیفٹی اقدامات کے تحت ایمرجنسی ایگزٹ راستے اور فائر اسکیپ سیڑھیاں،فائر ریزسٹنٹ میٹریل کا استعمال،ہنگامی صورتحال کے لیے واضح سائن ایج اور ایمرجنسی لائٹنگ شامل ہونگی ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور متاثرہ افراد کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کرے گی اور تعمیراتی عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سرویلنس، ای پی آئی اور سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ڈسٹرکٹ ڈیزیز سرویلنس سسٹم کے تحت متعدی امراض کی صورتحال، رپورٹنگ کے نظام اور بروقت رسپانس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں ریفیوزل بچوں، بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی وبائی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے تمام سنٹرز مکمل طور پر فعال ہیں اور بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ روٹین امیونائزیشن کی کوریج میں مزید بہتری لائی جائے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے انہوں نے ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین مینجمنٹ اور مائیکرو پلاننگ کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے تحت ضلع میں ماں اور بچے کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے کام کو مزید بہتر بنائیں اور ان کی حاضری، کارکردگی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کو مزید مضبوط بنایا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کارکردگی میں موجود خامیوں کو فوری دور کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں واضح بہتری کے نتائج پیش کیے جائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد ذاکر سموں، تعلقہ اسپتال سکرنڈ ایم ایس ڈاکٹر دولت جمالی، فوکل پرسن ای پی آئی، پروگرام منیجر لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔