آج آفس میں ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل ہلا دیا اور آنکھوں میں آنسو لے آیا۔
Screenshot
آج آفس میں ایک ایسا منظر دیکھا جس نے دل ہلا دیا اور آنکھوں میں آنسو لے آیا۔
ایک بھائی میرے آفس میں آئے… نہ وہ بول سکتے ہیں، نہ سن سکتے ہیں۔ لیکن ان کی غیرت، ہمت اور ایمانداری ایسی کہ بڑے بڑے صحت مند لوگوں کو بھی شرم آ جائے۔ وہ چاہتے تو سڑک پر بیٹھ کر بھیک مانگ لیتے، لوگ ترس کھا کر زیادہ دے بھی دیتے… مگر انہوں نے وہ راستہ نہیں چنا۔
یہ بھائی بہاولپور رفی قمر روڈ پر چل پھر کر دکان دکان جا کر کھجوریں سیل کرتے ہیں۔ ان کے والدین بزرگ ہیں، بھائی بہن ہیں اور وہی ان کے واحد کفیل ہیں۔ انہوں نے کارڈ بنوا رکھا ہے جس پر سب کچھ لکھا ہوا ہے۔ 1000 روپے کی کھجوریں لے کر نکلتے ہیں اور 110 اور 120 روپے کا پیکٹ بالکل عام مارکیٹ ریٹ پر دیتے ہیں۔ کوئی اوور ریٹ نہیں، کوئی مجبوری کا فائدہ نہیں۔ روز کا شاید 200 یا 300 کما لیتے ہوں گے… مگر وہ حلال کما رہے ہیں۔
جب انہوں نے مجھے دیکھا تو ان کے چہرے پر ایک سچی خوشی تھی۔ مجھے دل سے احساس ہوا کہ جو لوگ حلال کا ارادہ رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے حلال کے راستے خود بنا دیتا ہے۔
آج دل میں ایک بات اور آئی… کتنے لوگ صحت مند ہو کر بھی بھیک مانگ رہے ہیں، حرام کے راستے چن رہے ہیں۔ اور ایک یہ بھائی ہے، نہ بول سکتا ہے نہ سن سکتا ہے، مگر بزرگ والدین اور بہن بھائیوں کے لیے حلال روزی کما رہا ہے۔
میں نے خوشی سے ان سے کھجوریں خریدیں اور تھوڑی سی مالی مدد بھی کی۔ یہ بتانا اس لیے ضروری سمجھا کہ بعض لوگ بغیر جانے باتیں بنا لیتے ہیں۔ باقی نیتوں کا حال اللہ بہتر جانتا ہے۔
میری آپ سب سے گزارش ہے 🙏
کسی کے چھوٹے کاروبار کو حقیر نہ سمجھیں۔ اگر بہاولپور رفی قمر روڈ پر یہ بھائی نظر آئیں تو ان سے ضرور خریداری کریں۔ یقین کریں اللہ تعالیٰ اس سے بہت خوش ہوتا ہے اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرماتا ہے۔
جب میں نے فوڈ ولاگنگ شروع کی تھی تو میرا خواب تھا کہ بڑے بڑے ریسٹورنٹس کو کور کروں، مہنگے ہوٹلز دکھاؤں اور نئی نئی ڈشز لوگوں تک پہنچاؤں۔ لیکن جب میں سڑکوں پر نکلا تو منظر کچھ اور ہی تھا۔ کہیں ایک ماں سر جھکائے چھوٹی سی دیگچی کے ساتھ بیٹھی تھی، کہیں ایک بزرگ باپ چاول چھولوں کی ریڑی لگا کر گاہک کا انتظار کر رہا تھا اور اس کے پاس کوئی کھڑا بھی نہیں تھا۔ وہ منظر میرے دل پر اثر کر گیا۔
میں نے آج تک بہت کم ایسے بلاگر دیکھے جو بغیر پیسوں کے ان اسٹریٹ فوڈ والوں، ان غریب محنت کشوں کو کور کریں۔ اکثر لوگ بڑے ناموں کے پیچھے بھاگتے ہیں، لیکن میں نے اپنی زندگی کا مقصد بدل دیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان لوگوں کو فرنٹ پر لاؤں گا، ان کی محنت کو دنیا کو دکھاؤں گا، تاکہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت ڈالے۔
آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ایک ویڈیو کسی کی قسمت بدل سکتی ہے۔ اگر میری ایک پوسٹ، ایک ویڈیو، ایک شیئر سے کسی غریب کے چولہے میں آگ جل جائے، اس کے بچوں کے لیے روٹی کا انتظام ہو جائے، تو میرے لیے وہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میں کبھی بڑے ریسٹورنٹس کو پروموٹ نہیں کرتا، میں صرف اسٹریٹ فوڈ والوں کو اللہ کی رضا کے لیے بالکل فری پروموٹ کرتا ہوں۔ نہ ان سے پیسے لیتا ہوں، نہ کھانا فری میں کھاتا ہوں۔
لوگ بہت برے اور گندے کمنٹس بھی کرتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے پیسے لیتے ہو، کوئی کہتا ہے ڈرامہ ہے۔ لیکن سچ تو اللہ جانتا ہے کہ میں نے آج تک کسی غریب سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ مجھے لوگوں کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میرا مقصد صاف ہے۔
میری زندگی کا مشن صرف یہی ہے کہ اگر میری وجہ سے کسی غریب کی روزی روٹی چل جائے، کسی ماں کی آنکھوں میں خوشی آ جائے، کسی بزرگ باپ کی ریڑی پر رش لگ جائے، تو یہی میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔
اللہ تعالیٰ نیتوں کا حال جانتا ہے، اور وہی بہترین اجر دینے والا ہے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ ہم سب کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں حلال کمانے اور حلال کھانے کی توفیق دے۔ آمین