نوشہرہ وادی سون (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑہ میں پرنسپل ملک محمد
نوشہرہ وادی سون (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑہ میں پرنسپل ملک محمد اقبال اعوان کی زیر سرپرستی شجرکاری مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔ جس میں پرنسپل، مرد و خواتین اساتذہ کرام،سکول سٹاف اور طلباء نے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ پرنسپل نے شرکاء کو شجر کاری کی اہمیت ،ضرورت اور افادیت سے آگاہی دیتے ہوئے واضح کیا کہ درخت ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں- انہوں کہا درخت لگانا نہ صرف ہماری بقاء کی جنگ کا حصہ ہے بلکہ یہ ہمارا دینی، معاشرتی اور قومی فریضہ بھی ہے- درختوں اور پودوں کی حفاظت اور انہیں پروان چڑھانا ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود درختوں اور جنگلات کی حفاظت کرنا بھی نہائت ضروری ہے، درخت نہ صرف ہمیں سانس لینے کےلیے آکسیجن ہی فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول کی خوبصورتی، موسم کی خوشگواری،گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے اور بارشوں کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے اس کے پچیس فیصد رقبہ پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے- اس موقع پر طلباء ،اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف نئے پودے لگائیں گے بلکہ پہلے سے موجود درختوں اور جنگلات کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے-