گجرات کا وہ انمول ہیرا جسے حسد کی آگ نگل گئی : چوہدری احسن وڑائچ کی نہ کسی سے دشمنی تھی اور نہ کوئی جھگڑا ، انکا جرم اور قصور صرف اتنا تھا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے کام آنے کا جذبہ رکھتے ، جو کوئی انہیں کسی کام کے لیے آواز دیتا وہ فورا اٹھ کھڑے ہوتے اور اسکے ساتھ چل دیتے ، مسئلہ تھانے کا ہوتا ، کچہری کا یہ کچھ اور ۔۔۔۔۔ اس نوجوان کی علاقہ میں مقبولیت اور ہر دلعزیز ہونا گاؤں کے چند کھڑپینجوں کو ہضم نہ ہوا ، وہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے سب کو زیر کرکے رکھنا چاہتے تھے ۔ ایک روز عوامی راستے میں کسی نے کیچڑ اور گارے کا ڈھیر پھینک دیا ، ایسے کہ وہاں سے گزرنا ناممکن ہو گیا ۔ کچھ لوگ چوہدری احسن وڑائچ کے پاس آئے اور کہا عوامی فلاح کا کام ہے آپ ہمارے ساتھ چلیں اور راستہ صاف کروا دیں تاکہ گزرنے والوں اور راہگیروں کو سہولت ہو ، چوہدری احسن نے ذرا نہ سوچا اور انکے ساتھ چل دیے ، جس موقع پر عوامی راستے میں رکاوٹ یعنی کیچڑ تھا اسکو صاف کروانا شروع کیا ، علاقہ کے جوان کام میں لگے ہوئے تھے اور چوہدری احسن پاس کھڑے تھے کہ سامنے والے گھر کی چھت سے ایک مجرم سامنے آیا اور اس نے سیدھی فائیر۔نگ کی ، گو۔لیاں چوہدری احسن کے جسم میں پیوست ہو گئیں اور یوں علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والا ایک بہادر بیٹا اللہ کو پیارا ہو گیا ۔۔۔۔ اس پوسٹ میں باوردی شخص وہ بندہ ہے جس نے فائیر۔نگ کرکے چوہدری احسن کی جان لے لی ، جبکہ دوسری تصویر چوہدری احسن وڑائچ کے والد کی ہے ۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]