بہاولنگر() میں عالمی یومِ شہری دفاع کے موقع پر ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہمات، سیمینار اور واک ریلی کا اعلان، عوام کو تیاری اور تربیت پر زوربہاولنگر میں یکم مارچ کو عالمی یومِ شہری دفاع کے حوالے سے سول ڈیفنس آفس کی جانب سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر خواجہ عاشق حسین کے مطابق اس سال کا موضوع ایک مضبوط اور پائیدار مستقبل کے لیے ماحولیاتی خطرات کا بندوبست” ہے، جس کا مقصد عوام میں آفات سے بچاؤ، ہنگامی تیاری اور ماحولیاتی تحفظ کے شعور کو فروغ دینا ہےانہوں نے بتایا کہ عالمی یومِ شہری دفاع ہر سال انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منایا جاتا ہے تاکہ شہری دفاع کے اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے اور عوام کو قدرتی و انسانی ساختہ آفات سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔
سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق پاکستان کو سیلاب، شدید بارشوں، گرمی کی لہروں، خشک سالی، سموگ، آندھی طوفان، زلزلوں، صنعتی حادثات، کیمیائی رساؤ اور آتشزدگی جیسے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری ناگزیر ہے تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ کامرس کالج بہاول نگر میں سیمینار منعقد ہوگا جبکہ سول ڈیفنس آفس سے ڈپٹی کمشنر آفس تک واک ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر آگاہی بینرز کی نمائش، پمفلٹس کی تقسیم، سول ڈیفنس اسٹال کا قیام اور تربیتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی خواجہ عاشق حسین نے کہا کہ شہری دفاع کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ، آفات سے قبل تیاری، دورانِ آفت فوری ردعمل اور بعد از آفت بحالی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے کے طریقے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بنیادی تربیت حاصل کریں اور ماحولیاتی تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھیں انہوں نے کہا کہ محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے فرد، کمیونٹی اور ادارہ جاتی سطح پر مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، اور شہری دفاع عوامی تعاون سے ہی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بازغہ ہیں عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کی تیسری بیوی اور معروف فلمی اداکارہ، قِصّہ کچھ یوں ہے کہ
گجرات کا وہ انمول ہیرا جسے حسد کی آگ نگل گئی : چوہدری احسن وڑائچ کی نہ کسی سے دشمنی تھی اور
عنوان. باجرے کی میٹھی روٹیاں کالم نگار. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
افسانہ بلیو بیری کیک تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
ٹھٹہ (رپورٹ ) عبد العزیز شیخ *ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی