14

شورکوٹ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے نگہبان رمضان

شورکوٹ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے نگہبان رمضان بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے بازار میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کے عمل کو چیک کیا کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے خریداروں سے بھی گفتگو کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا راجہ جہانگیر انور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے اور اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے انتظامیہ کو صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں بہترین سہولیات میسر آسکیں دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں