14

بہاولنگر () سول ڈیفنس پنجاب کی مؤثر کارروائی غیر قانونی پیٹرول و ایل پی جی کاروبار کے خلاف ایکشن، پیٹرول

بہاولنگر ()
سول ڈیفنس پنجاب کی مؤثر کارروائی غیر قانونی پیٹرول و ایل پی جی کاروبار کے خلاف ایکشن، پیٹرول پمپ سیل، چار مقدمات درج، غیر قانونی آئل ایجنسی ضبط تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ہاولنگر میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، راؤ تسنیم علی خان اور ذوالفقار احمد بھون کی ہدایات پر بہاولنگر اور چشتیاں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے کارروائیوں کے دوران غیر قانونی ایل پی جی منتقلی ڈیکینٹنگ حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری ایندھن کی فروخت پر سخت قانونی اقدامات کیے گئےتحصیل ڈاھرانوالا میں الرحمن پیٹرولیم سروس پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پمپ کو سیل کر دیا گیا اور پولیس اسٹیشن سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیااسی طرح ماشاءاللہ گیس سینٹر، کمبو گیس سینٹر اور شفقت گیس سینٹر کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، جبکہ چک پکا، ڈونگا بونگہ میں غیر قانونی آئل ایجنسی کا ڈسپنسنگ یونٹ ضبط کر لیا گیا
سول ڈیفنس حکام کے مطابق غیر قانونی ایل پی جی منتقلی اور غیر محفوظ فیول سپلائی انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں