سکھر(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا علی الصبح شکارپور روڈ پر قائم بڑی سبزی
سکھر(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا علی الصبح شکارپور روڈ پر قائم بڑی سبزی و فروٹ مارکیٹ کا سرپرائز دورہ، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے نیلامی کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بولی کے طریقہ کار، نرخوں کے تعین اور سپلائی کے نظام کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے آڑھتیوں سے ہدایت کی کہ سبزی و پھل مناسب اور کم قیمتوں پر عوام تک پہنچائے جائیں اور کسی بھی صورت ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔بشریٰ منصور نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس لیے قیمتوں میں بلاجواز اضافے یا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے کی شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔