سکھر(بیورورپورٹ)نجی سپر اسٹور انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ کیساتھ غنڈہ گردی ، کوریج
سکھر(بیورورپورٹ)نجی سپر اسٹور انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ کیساتھ غنڈہ گردی ، کوریج کیلئے پہنچنے والے صحافیوںپر بھی حملہ ، صحافیوں کیساتھ ناروسلوک و بدتمیزی، صحافی برادری میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث اسٹور عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر بشریٰ منصور انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پرائس کنٹرول کے سلسلے میں نیو تعلقہ میں قائم مختلف دکانوں کا دورہ کیا سرکاری نرخ اور زائد نرخ پر فروخت ہونے والی اشیاءکا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں کو سرکاری ریٹ پر اشیاءفروخت کرنے کی ہدایات دی ، دورے کے دوران جیسے ہی اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر بشریٰ منصور انصاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ روڈ سکھر پر قائم نیو سیون الیون سپر اسٹور پہنچی اور ریٹ لسٹ چیک کرنے لگی تو اسٹور عملے نے ان پر دھاوا بول دیا اور بدمعاشی کرتے ہوئے انہیں اسٹور سے باہر نکالنے کی کوشش کی ، اسٹور عملے اور نیو تعلقہ انتظامیہ کے مابین ہونے والی تلخ کلامی کی اطلا ع ملنے پر جیسے ہی میڈیا کے نمائندے کوریج کیلئے پہنچے تو اسٹور عملے نے پولیس کی موجودگی میں اے سی بشریٰ منصور سمیت صحافیوں کیساتھ نارو سلوک اختیار کرتے ہوئے صحافیوں سے ان کے موبائل فون چھیننے لئے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دی ، بعد ازیں معزز شہریوں کی مداخلت پر اے سی بشریٰ منصور نے اپنا دورہ موخر کرتے ہوئے دفتر جانے کا فیصلہ کیا صحافیوں کیساتھ ہونے والی تلخ کلامی اور موبائل فون چھینے والے واقعہ کے بعد سکھر اور اسکے گرد نواح کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور صحافیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ اور اسٹور عملے کی زیادتیوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث اسٹور عملے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے صحافی برادری کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ۔