November 17, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ ـ حیدرآباد روڈ پر ایک بار پھر مسلح ڈاکوؤں کی

IMG-20260225-WA0270

ٹھٹھہ
رپوٹ عبد العزیز شیخ
ٹھٹھہ ـ حیدرآباد روڈ پر ایک بار پھر مسلح ڈاکوؤں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سفید رنگ کی سوزوکی پک اپ میں سوار مسلح افراد نے آج صبح سویرے چھتوچنڈ کے قریب این تھری پمپ کے پاس کھڑی فیڈ سے بھری ٹرک کو نشانہ بنایا اور تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کی 33 بوریاں اتار کر اپنی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہی گروہ عرصے سے سونڈا سے کینجھر جھیل اور چھتوچنڈ تک مختلف مقامات پر گاڑیوں کو روک کر چاول، گندم، چینی، بوسا اور مویشیوں سے بھری گاڑیوں کو بھی لوٹتا رہا ہے۔شہریوں کے مطابق یہ وارداتیں مسلسل ان علاقوں میں ہو رہی ہیں جو براہ راست کینجھر پولیس تھانہ اور چھتوچنڈ پولیس تھانہ کی حدود میں آتے ہیں، جس کے باعث ٹھٹھہ پولیس کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔متاثرہ ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ بھاری مالی نقصان کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اسے چکر آنے لگے، جبکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز میں بھی خوف کی فضا قائم ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ناکافی گشت اور مؤثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکو کھلے عام سرگرم ہیں۔ کچھ افراد نے پولیس کی کارکردگی پر سنگین تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری خصوصی آپریشن کیا جائے، اس منظم گروہ کو گرفتار کیا جائے اور مرکزی شاہراہ پر سخت سکیورٹی اور مستقل گشت یقینی بنایا جائے تاکہ تاجروں اور مسافروں کو تحفظ فراہم ہو سکے۔