*ساہیوال میں 10 مارچ کو مکمل تالا بندی اور احتجاج کا اعلان ـ ڈاکٹرموسیٰ عابد جتوئی (مرکزی جنرل سیکرٹری: پی ٹی یو عباسی شہید پنجاب*
*ساہیوال میں 10 مارچ کو مکمل تالا بندی اور احتجاج کا اعلان ـ ڈاکٹرموسیٰ عابد جتوئی (مرکزی جنرل سیکرٹری: پی ٹی یو عباسی شہید پنجاب*
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) اساتذہ و ملازمین کی تحریک نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر موسیٰ عابد جتوئی نے اپنے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کمیٹی نے رحمان علی باجوہ کے طے کردہ لائحہ عمل کے مطابق تیس دن کے اندر جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو احتجاجی تحریک دوبارہ لاہور کا رخ کرے گی اور بھرپور دھرنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک کسی صورت رکے گی نہیں اور ساہیوال میں 10 مارچ کو مکمل تالا بندی کے ساتھ فیصلہ کن احتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جلد عہدیداران اور کارکنان کا اجلاس بلا کر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی ـ