October 29, 2026

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی او بلدیہ بہاولنگر ملک جاوید اسلم کی دبنگ کاروائی عرصہ دراز سے مسلم کالونی روڑ بہاولنگر پر تجاوزات مافیا نے

IMG-20240919-WA0212

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی او بلدیہ بہاولنگر ملک جاوید اسلم کی دبنگ کاروائی عرصہ دراز سے مسلم کالونی روڑ بہاولنگر پر تجاوزات مافیا نے روڈ پر قبضے کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آے دن ایکسیڈنٹ کا ہونا محمول بن چکا تھا جو سی او بلدیہ بہاولنگر جاوید اسلم نے آتے ہی اپنی ٹیم کے ساتھ قبضہ مافیا کے قبضے سے تجاوزات ختم کرتے ہوئے مسلم کالونی روڑ کلئیر کروایا ہے.. جس پر اہل علاقہ نے سی او بلدیہ جاوید اسلم کا شکریہ ادا کیا سی او بلدیہ بہاولنگر ملک جاوید اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر شہر کے تمام بازاروں سے تجاوزات ختم کروا کر دم لوں گا انہوں نے کہا کہ تجاوزات ختم کروانا میری ڈیوٹی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا حکم بھی اس لیے بہاولنگر کی عوام کو چاہیے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ بہاولنگر کی صاف صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے…