*بھکر: چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے*
*بھکر: چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے*
پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد کے خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت حملہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اور شہباز شہید ہوگئے جب کہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حملے کے بارے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔